ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’سینڈ ل ووڈ ‘ڈرگ مافیا سے منگلورو کا لنک۔ پرتھوی اور پرتیک شیٹی سی سی بی کی گرفت میں !

’سینڈ ل ووڈ ‘ڈرگ مافیا سے منگلورو کا لنک۔ پرتھوی اور پرتیک شیٹی سی سی بی کی گرفت میں !

Sat, 12 Sep 2020 20:25:35    S.O. News Service

بنگلورو،12؍ستمبر (ایس او نیوز) کنڑا فلم انڈسٹری ’سینڈ ل ووڈ‘میں ڈرگ مافیا کے اثر ورسوخ کا جو بھانڈا پھوٹا ہے اورپولیس کے کرائم اور نارکوٹکس ڈپارٹمنٹس کا جو ہلہ بول شروع ہوا ہے اور روزانہ منشیات کی ضبطی اور گرفتاریوں کا جو سلسلہ چل پڑا ہے، اس سے منشیات فروشوں اور نشے بازوں کی  کالی دنیا میں کچھ کپکپی سی ضرور طاری ہوگئی ہے۔ 

معلوم ہوا ہے کہ بنگلورو میں منشیات کی دنیا سے وابستہ لوگوں پر شکنجہ کسنے کے دوران دو بڑے رابطے منگلورو کے بھی سامنے آئے ہیں۔اس میں ایک نام پرتھوی شیٹی ہے اور دوسرا نام پرتیک کا ہے۔یہ دونوں منگلورو سے تعلق رکھتے ہیں مگر بنگلورو میں قیام کرتے ہوئے منشیات کے کاروبار سے منسلک ہوگئے تھے۔  پرتھوی شیٹی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایوینٹ منیجمنٹ کیا کرتی تھی۔وہ بنگلورو اور منگلورو میں سماج کے اعلیٰ طبقے سے تعلق رکھنے والی پارٹیوں کو منشیات فراہم کیا کرتی تھی۔یہ پرتھوی شیٹی ہی ہے جس سے تفتیش کے بعد کنڑا فلم اداکارہ سنجنا گلرانی کو منشیات سے متعلقہ جرم میں گرفتا کرلیا گیا تھا۔ اس وقت پرتھوی شیٹی بنگلور  پولیس کی سٹی کرائم برانچ کی تحویل میں ہے۔

جبکہ پرتیک شیٹی کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ  وہ ایک انجینئر ہے اور ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ پر وہ ملازمت کررہاتھا۔ لیکن جس دن اس کو تنخواہ ملتی تھی وہ نشہ بازی کی پارٹیوں میں شرکت کیا کرتا تھا۔اس دوران اس کے تعلقات نائجیریائی باشندوں سے ہوگئے، اور وہ  چند ہی برسوں میں ایک ملازمت پیشہ انجینئر سے بدنام زمانہ منشیات فروش(ڈرگ پیڈلر) بن گیا۔سال 2018میں منشیات سے متعلقہ ایک معاملے میں اس کو گرفتار کیا گیا تھا، لیکن وہ بعد میں ضمانت پر رہا ہوگیا۔ اس کے بعد اس نے پھر اپنا منشیات کا دھندا جاری رکھا۔ اب پھر سے  منشیات مخالف مہم کے دوران  سی سی بی   پولیس نے اس کو اپنے تحویل میں لے لیا ہے۔


Share: